جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ہلکی ترین لائف سائز لینڈ روور ایس یو وی تیار

ایک جاپانی آرٹسٹ نے ہلکا ترین لائف سائز لینڈ روور ایس یو وی تیار کیا ہے۔ حال ہی میں یہ لینڈ روور جاپانی آرٹسٹ ماسومی یاما گوچی کے ساتھ مارکیٹ میں منفرد انداز میں آئی، یہ دراصل آئیکونک لینڈ روور 70 ایس یو وی کی واپسی کو منانے کا حصہ تھا۔ 

یاد رہے کہ ایس یو وی ہلکی ترین کار کی شناخت نہیں رکھتی لیکن ماسومی یاما گوچی نے جو تخلیق کی ہے وہ غالباً اب تک بنائی گئی ہلکی ترین گاڑی ہے۔

حالانکہ یہ لیجنڈری لینڈ روور  70 کا 1:1 ماڈل ہے اور اسے صرف دو افراد  باآسانی اٹھا سکتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اس خصوصی ایس یو وی کو دراصل ماسومی یاما گوچی نے اسٹائرو فوم کو کاٹ کر گاڑی کی شکل دینے کے لیے تیار کیا ہے۔

کار کی باڈی سے لے کر کھڑکیوں اور ٹائرز ہر چیز اسٹائرو فوم سے بنائی گئی ہے اور پھر اسے اس طرح پینٹ کیا گیا ہے کہ وہ حقیقی گاڑی نظر آئے۔ 

واحد چیزیں جو اس کی حقیقت بیان کرتی ہیں وہ اس کے غیر منعکس کھڑکیاں اور غیر عمومی میٹ پینٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.