بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہفتے یا اتوار کو لانگ مارچ کا اعلان کردیا جائے گا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تیاری کررہے ہیں ہفتے یا اتوار کو حکومت کے خلاف  لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے حکومت کے چھکے چھڑا دیے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ توشہ خانہ کے بعد اب کہہ رہے ہیں کہ پانی کی 2 ہزار بوتلیں چوری ہوگئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.