ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 943 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 72 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 2 ڈالر کمی کے بعد 1940 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.