اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

ہفتے کے مسلسل تیسرے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں 19 جون سے شروع ہونے والے تجارتی ہفتے کے مسلسل تین دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی رونما ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 543 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی کے بعد 1 ہزار 934 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں اس سے قبل 19 جون کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے جبکہ گزشتہ روز 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.