ہفتے کے آخری کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 4 ڈالر کمی کے بعد 1914 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.