پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ساڑھے 12 فیصد ہو گئی ہے۔
لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مشینری کی توجہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر ہے، آٹا، مرغی، پیاز سمیت 17 اشیاء مہنگی ہوئی ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے سوال اٹھایا ہے کہ اپوزیشن پر جھوٹے کیسوں سے غریب کا ٹھنڈا چولہا جل جائے گا؟
Comments are closed.