ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 8.11 فیصد کمی آئی ہے۔
ایک ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں ٹماٹر، لہسن، دال مسور، کوکنگ آئل، گھی، پیاز اور ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر بھی شامل ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ لہسن 4 روپے 51 پیسے فی کلو اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 18 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 114 روپے 74 پیسے سستا ہوا۔
علاوہ ازیں حالیہ ہفتے میں 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 22.47 فیصد مہنگا ہوا، چائے 6.42 فیصد، چکن 4.52 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
دال چنا 2.54 فیصد، بریڈ 2.36 فیصد سستی ہوئی جبکہ آلو 1.45 فیصد، دال مونگ 1.31 فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments are closed.