بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہسپانوی ایئرلائن کے زیر استعمال آخری 747 جہاز 27 سال بعد ریٹائرڈ

اسپین کی واموس ایئرلائن نے اپنے زیر استعمال 747 سیریز کے آخری جہاز کو جمعہ 26 مارچ سے ریٹائر کردیا ہے۔

اس جہاز کو اس کے خریدار نئے مالکان کے حوالے کرنے کیلئے ائیر لائن کی قیادت نے اسے جمعہ کی شب اپنے ہیڈکوارٹر میڈرڈ سے کرغزستان روانہ کیا۔

اس جہاز کو پہنچانے کیلئے فلائٹ پی ایل ایم 100 پی بشکیک کے مانس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے روانہ کی گئی۔

27 سال پرانے اس جہاز نے مارچ 1994 میں پہلی اڑان بھری تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سیریل نمبر 25703 کے اس جہاز کا رجسٹریشن نمبر ای سی۔ کے ایکس این ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ہسپانوی رجسٹری میں بھی یہ آخری فعال 747 جہاز تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.