نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد متحدہ عرب امارات )(یو اے ای) ہلال احمر نے بھی ریسکیو کے کام میں حصہ لیا جبکہ یو اے ای حکومت اور قونصل جنرل امارات بخیت عتیق الرومیتی نے حادثے پر حکومت پاکستان اور جاں بحق و زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشکل کے اس وقت میں یو اے ی ہلال احمر نے بھی ریسکیو آپریشن میں کردار ادا کیا بخیت عتیق الرومیتی نے تمام مصروفیات چھوڑ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
امارات کے قونصل جنرل نے یو اے ای ہلال احمر کے رضا کاروں کو ریسکیو آپریشن میں ہراوّل دستے کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
ترجمان کے مطابق قونصل جنرل کی ہدایت پر حلال احمر کا عملہ شدید زخمیوں کو بہترین علاج کےلیے کراچی کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کر رہا ہے اور یو اے ای حکومت اور ہلال احمر پاکستانی بھائیوں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حکومتی مشینری اور ہلال احمر کے رضا کاروں سے براہ راست رابطے میں ہوں۔
بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔
Comments are closed.