پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے سعد رفیق صاحب معاملات کی باریکی سے نگرانی کر رہے ہیں۔ سعد رفیق خود بھی موجود ہیں اور قوم کو بھی آگاہ کر رہے ہیں، یہ بات بہت حوصلہ افزا ہے۔
مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ ذمہ داری کا احساس اور خدمت کا جزبہ دونوں لازم ہیں۔
Comments are closed.