سانگھڑ کے قریب سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے سبب بند ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔
حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا۔
ڈاؤن ٹریک بحال ہونے کے بعد مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہوئیں۔
اپ ٹریک اب بھی بند ہے جس کی بحالی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن روانہ کردیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ اسٹیشن پر روکا گیا تھا۔
اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی روانہ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10بوگیاں سانگھڑ میں سرہاری کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Comments are closed.