مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کو روکنے کا فیصلہ کرلیا۔
(ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں قانون روکنے کے لیے اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کردیا۔ پی ایم ڈی اے کالا قانون ہے جس کا مقصد میڈیا کو اپنا تابع بنانا ہے۔
اس موقع پر (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی حرکتیں درست نہیں کرنی، میڈیا کی زباں بندی کرنی ہے، میڈیا ریگولیٹری بل میڈیا کی زباں بندی کا ہی تسلسل ہے۔
Comments are closed.