امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر شہر قائد میں بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس اور ایف اے سی پر ریفرنڈم جاری ہے۔
تاجر تنظیموں کے تحت عوامی ریفرنڈم کے لیے صدر میں کیمپ قائم کیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے اس موقع پر گفتگو کی اور کہا کہ ہر طرح کے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم میں ٹیکس نامنظور ہوا تو عوام بجلی کے بل جمع نہیں کرائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کےالیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے اسے قومی تحویل میں لیا جائے اور فیول ایڈجسمنٹ، میونسپل چارجز اور دیگر ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں۔
اس دوران حافظ نعیم الرحمان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سے سوال کیا کہ موٹر وہیکل ٹیکس لیا جاتا ہے اس کے باوجود سڑکیں کیوں نہیں بنتیں؟
Comments are closed.