پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

ہر سال 10 اپریل کو یومِ دستور منانے کا اعلان

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 10 اپریل کو یوم دستور منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد کے مطابق 10اپریل کو ہر سال ملک بھر میں یومِ دستور منایا جائے گا۔

قرارداد کے مطابق یوم دستور عوام اور ملک کے لیے آئین اور اس کی اہمیت سے متعلق آگاہ کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.