بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ رہے ہیں۔

پی ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے ورکرز اجلاس میں چیئرمین مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام مایوسی کا شکار ہیں، ہر الیکشن کے بعد مسائل بڑھ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو پتھر کے دور میں لے جاکر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی پر عوام نے امید کا دامن چھوڑ دیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بول کر سب اچھا ہے کا نعرہ لگایا، ظالم حکمرانوں کے خلاف عوام کو کھڑا ہونا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.