hookup hotshot mature galaxy s10 stereo hookup hookup Mount Ephraim hookup Middle Island being honest about wanting hookup reddit edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرنائی: سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالی بچی اور 1 شخص کی لاشیں مل گئیں

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی بچی اور ایک شخص کی لاشیں مل گئیں۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی لاش کو تلاش کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی اور اسپین تنگی سڑئی ریلے میں 4 افراد بہہ گئے تھے، جن میں سے1 شخص اور بچی کی لاشیں مل گئی ہیں۔

وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا واضح خطرہ ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی 2 خواتین کی تلاش جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ دکی ندی میں بہہ جانے والے 2 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

ہرنائی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے پہاڑی علاقوں میں مزید سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

ادھر بلوچستان کے دیگر علاقوں کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، شیرانی، موسیٰ خیل، دکی، ہرنائی، ژوب میں بھی بارش اور ژالہ باری جاری ہے۔

بارشوں کی وجہ سے مشرقی بلوچستان کے پہاڑی ندی نالوں میں درمیانی درجے کے سیلابی ریلوں کے باعث ہرنائی، کوہلو، کوہِ سلیمان کی رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

پری مون سون بارشوں کے نئے سلسلے نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جل تھل ایک کر دیا۔

ہرنائی تا پنجاب شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد ہرنائی پنجاب اور سنجاوی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے علی خیل میں اولے پڑنے سے گاڑیوں، فصلوں اور سولر سسٹم کو نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.