کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملہ پر امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن ان الزامات کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
واشنگٹن میں کی امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران جان کربی کا کہنا تھا کہ الزامات کی تحقیقات کیلئے کینیڈا کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
دریں اثنا وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کینیڈین شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔
ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ کینیڈا کی تفتیش کا آگے بڑھنا بہت اہم ہے۔ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا، بھارت پر سکھ رہنما کے قتل کی کینیڈین تحقیقات میں تعاون کرنے پر زور دے رہا ہے۔
Comments are closed.