بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر اور ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی شین وارن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہربھجن نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ شین وارن اب اس دنیا میں نہیں ہے۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ان کی موت کا سن کر میں مکمل طور پر بکھر گیا ہوں، شین وارن میرا ہیرو تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ،شین وارن کی عمر 52 سال تھی۔
شین وارن کی موت پر دنیا بھر میں ان سے محبت کرنے والے شائقین کرکٹ اور کھلاڑی بہت افسردہ ہیں اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Comments are closed.