
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال کی اطلاع کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے اس مشکل وقت میں ، میں آپ سے دلی تعزیت کرتا ہوں، آپ اس مشکل وقت میں مضبوط رہیں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ ہفتے کے روز رات گئے انتقال کرگئی تھیں۔
شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کے حوالے سے پیغام جاری کیا تھا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، اناللّٰہ واناالیہ راجعون‘۔
Comments are closed.