سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا راز بتا دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اچھے بیٹر ہیں، انہوں نے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، سعید انور اور انضمام الحق کا جیسے ہر کوئی نام لیتا ہے ویسے ہی بابر اعظم کا نام لیا جائے گا۔
ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کا کوئی ذکر نہیں کرتا، وہ گیم کو تبدیل کر دیتا ہے، بابر اعظم کی کامیابی میں محمد رضوان کا بہت ہاتھ ہے لیکن ان کا کوئی نام نہیں لیتا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم جیسی بھی ہو میدان میں جا کر پرفارم کرنا چاہیے، بھارتی ٹیم ایک برس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے، رزلٹ مختلف ہوگا، بھارت کی بیٹنگ بہتر ہے لیکن جسپریت بمرا اور محمد شامی کے نہ ہونے سے فرق پڑا ہے۔
سابق بھارتی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم بیٹنگ میں پاکستان سے بہتر ہے، پاکستان کی بولنگ بھارت سے قدرے اچھی ہے۔
ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے نہ ہونے کے باوجود پاکستان کی بولنگ بھارت سے تھوڑی اچھی ہے لیکن بھارت کے پاس اسپنرز اچھے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعیب اختر کےلیےنیک خواہشات ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں، پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے تاکہ تعلقات اچھے ہوں یہ کرکٹ کے لیے اچھا ہے۔
Comments are closed.