پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان کے ایک غیر معمولی عمل پر انٹرنیٹ پر ہزاروں میمز بن گئی ہے۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری آج دن ہے۔
گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے پچ ہموار کرنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کیا گیا تھا۔
یہ ایک غیر معمولی عمل تھا جسے اس سے قبل کرکٹ کی دنیا میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹ کمنز تسلی سے زمین پر بیٹھے ہتھوڑے کی مدد سے اوبڑ کھابڑ پچ کو ہموار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
پیٹ کمنز کے اس عمل کو میمرز نے ایک مزاحیہ رنگ دے دیا ہے۔
میمرز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ’بیرونِ ملک سے لوگ مزدوری کرنے کے لیے پاکستان آئیں گے‘ سے متعلق کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے جارہے پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔
دونوں بیٹرز کے درمیان چوتھی اننگز کی شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
اس سے قبل چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی 500 بالز تک ڈٹی رہی تھی۔
بھارتی جوڑی نے یہ کارنامہ 2001ء میں جنوبی افریقا کیخلاف انجام دیا تھا۔
Comments are closed.