کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی طبیعت بدستور خراب ہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے نان ٹیکنیکل اسٹاف کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
انتظامیہ نے کہا کہ فورپاز کی ٹیم کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پابندی لگائی ہے، جب تک ہتھنی کی طبیعت میں بہتری نہیں آتی پابندی برقرار رہے گی۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فورپاز کے مطابق نان ٹیکنیکل اسٹاف کی وجہ سے رش لگ جاتا ہے، رش سے کام کرنے میں دشواری اور ہتھنی بھی پریشان ہوتی ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ میڈیا سمیت تمام نان ٹیکنیکل اسٹاف کے زو میں داخلے پر پابندی ہے۔
Comments are closed.