انٹرنیٹ پر ٹائر سے بنے جھولے میں پھنسے معصوم ہاتھی کے بچے کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ہر ذی جان کا بچہ شریر ہی ہوتا ہے جبکہ مائیں ہی اپنے بچے کی محافظ ہوتی ہیں چاہے وہ انسان ہوں یا جانور۔
سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ صارفین ایک ویڈیو کو خوب لائیک اور شیئر کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جس میں ایک ہتھنی کو اپنے بچے کو ٹائر والے جھولے سے نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ٹائر والا جھولا دیکھ کر ہتھنی کا بچہ بھی جھولا جھولنے کی غرض سے اس کے قریب آیا تھا اور اپنی ایک ٹانگ اس میں پھنسا بیٹھا۔
پھر کیا تھا، ماں اپنے بچے کو مشکل میں کب دیکھ سکتی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولے سے باہر نکلنے کے لیے اس لڑتے بچے کو اس کی ماں ہی نے آ کر اس مشکل سے نکالا۔
Comments are closed.