کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کاعلاج اور اسے کھڑا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھرکنور ایوب کے مطابق ہتھنی کے علاج کے لیے فور پاز کے ڈاکٹروں کی ٹیم ممکنہ طور پر اگلے ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہتھنی نورجہاں کے آج خون کے مختلف ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں، ہتھنی نورجہاں کا ایک بار پھر تفصیلی الٹرا ساؤنڈ بھی کیا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے بتایا ہے کہ تمام ٹیسٹ فور پاز کے ڈاکٹرز کی ہدایات پر کرائے جا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کمزوری کے باعث کھڑا ہونے کی کوشش نہیں کر پا رہی، پُر امید ہیں کہ ہتھنی جلد صحت یاب ہو کر اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے گی۔
Comments are closed.