ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ایک ماہ میں آ جائے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن نے ڈائریکٹر کنور ایوب کے ہمراہ کراچی سفاری پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہتھنیوں کے لیے جگہ کا معائنہ کیا۔
سفاری پارک انتظامیہ نے ہتھنی مدھو بالا کے لیے مختص کی گئی جگہ پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیف الرحمٰن نے کہا کہ فور پاز انٹرنیشنل کی ٹیم بھی سفاری پارک کا دورہ کر رہی ہے، مدھو بالا کے لیے کنٹینر تیار کیا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ مدھو بالا کو ٹریننگ دی جائے گی، جانوروں کی افزائش کے لیے بھی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔
دوسری جانب فور پاز انٹرنیشنل کی 4 رکنی ٹیم نے بھی سفاری پارک دورہ کیا، ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر عامر خلیل نے کی۔
فورپاز ٹیم نے سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments are closed.