کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نور جہاں کی بگڑتی حالت پر بختاور بھٹو زرداری کا بیان سامنے آگیا۔
بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ اب کراچی چڑیا گھر کو بند کردینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ واضح ہوگیا کہ چڑیا گھر چلانا کے ایم سی کی صلاحیت سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نورجہاں کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، ڈائریکٹر چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی حالت اس وقت مزید خراب ہورہی ہے۔
ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا کہ حکومت سندھ نے بھی جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے، چڑیا گھر کے پاس دواؤں سمیت کسی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے۔
کنور ایوب نے کہا کہ ہتھنی کی طبیعت میں دوا کے باوجود بھی بہتری نہیں آرہی، فور پاز کی ٹیم سمیت تمام ڈاکٹرز ہتھنی کو بچانے کی کوششں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا اسٹاف ہتھنی کی دیکھ بھال کے لیے چڑیا گھر میں موجود ہے۔
Comments are closed.