کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں خشک تالاب میں گر گئی۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کے مطابق ہتھنی نور جہاں گزشتہ روز خشک تالاب میں گرگئی تھی، جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔
ہتھنی نور جہاں کو پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں مشکلات ہیں۔
غیر ملکی ماہرین کی ہدایت کے مطابق ہتھنی کا علاج جاری ہے اور غیر ملکی ماہرین کی ٹیم ہتھنی کو بہتر کرنے کے لیے چڑیا گھر میں ہی موجود ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.