ہتھنی نورجہاں کو چڑیا گھر سے منتقل کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی تنظیم فور پاز کی 5 رکنی ٹیم کراچی کے سفاری پارک پہنچ گئی۔
اس موقع پر ٹیم کے ارکان کو سفاری پارک کے عملے نے انتظامات پر بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر سفاری پارک کنور ایوب اور چڑیا گھر کے حکام بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔
فور پاز کی ٹیم نے ہاتھیوں کے لیے مختص اراضی کا معائنہ کیا۔
سفاری پارک کراچی کی انتظامیہ نے بتایا کہ سفاری پارک میں ہتھنی نورجہاں کے لیے جگہ کا تعین کیا جائے گا۔
رکن فور پاز ڈاکٹر عامر خلیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کے لیے ماحول بہتر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت میں بہتری کے بعد نورجہاں کو سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔
Comments are closed.