جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

ہتھنی نورجہاں کی دیکھ بھال میں غفلت کے الزام پر نکالے ڈائریکٹر زو دوبارہ تعینات

کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی دیکھ بھال میں غفلت کے الزام پر نکالے گئے ڈائریکٹر زو خالد ہاشمی کو دوبارہ تعینات کردیا گیا۔

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے یکم مارچ کے بعد کی گئی تمام تقرری، پوسٹنگ اور تبادلے منسوخ کردیے۔

خالد ہاشمی سے قبل ڈائریکٹر سفاری پارک کنور ایوب ڈائریکٹر زو کے عہدے پر فائز تھے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے تبادلے کا اپروول نہیں تھا، کچھ لوگ زبردستی ڈائریکٹر زو کے عہدے پر فائز ہو گئے تھے۔

خالد ہاشمی کا کہنا ہے کہ جو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے ان کا گریڈ 11 تھا۔

دوسری جانب سابق ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، بطور ڈائریکٹر زو میری تقرری کے نوٹیفکیشن پر میرا گریڈ 18 لکھا ہوا تھا۔

کنور ایوب کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات پر ڈائریکٹر زو کے عہدے پر فائز ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.