کراچی چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والی ہتھنی سے مدھوبالا کو خطرناک وائرس لگنے کا خدشہ ہے جس کے باعث اسکی سفاری پارک منتقلی مؤخر کردی گئی۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر نے کہا کہ نورجہاں ہتھنی کی موت کسی عام وائرس سے نہیں خطرناک وائرس سے ہوئی۔
انتظامیہ کے مطابق ہتھنی نورجہاں کے مختلف اعضاء کے سیمپل ٹیسٹ کےلیے لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر نے کہا کہ چڑیا گھر سے مدھوبالا ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی مؤخر کردی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدھوبالا ہتھنی کے بھی مختلف ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مدھوبالا کی ہیلتھ رپورٹ کلیئر ہونے پر سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ فور پازٹیم نے 5 اپریل کو نورجہاں میں ہیموٹوما تشخیص کیا تھا، نورجہاں کا تیزی سے انرجی لیول گرنا اور موت سے مہلک وائرس کا شبہ ہے۔
Comments are closed.