what is the best gay hookup app best hookup apps that aren't a scam american hookup lisa wade pdf hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہتک عزت کے زیر التوا کیسز، اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہتک عزت کے زیر التوا کیسز نمٹانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آگیا۔

عدالت عالیہ نے سیشن کورٹس کو ہتک عزت کے کیسز کا 9 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں پیش کی گئی سیشن جج کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل عرصے سے ہتک عزت سے متعلق کیسز زیر التوا ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 سال سے کم عمر کی شادی غیر قانونی معاہدہ قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم میں کہا کہ ضرورت ہو تو سیشن کورٹ ہتک عزت کے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں۔

عدالت عالیہ نے حکم میں کہا کہ ہتک عزت سے متعلق آرڈیننس کے تحت دائر پرانے کیسز کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم میں کہا کہ ہتک عزت سے متعلق آرڈیننس کے تحت کیس کا فیصلہ 3 ماہ میں ہونا ضروری ہے۔

ممبر انسپکشن ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن کورٹس کو احکامات جاری کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.