پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

ہتک عزت کیس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی ضمانت منظور

کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2019 کے ہتک عزت کیس میں آج ضمانت دے دی گئی ہے۔

انہیں 2 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، اس فیصلے پر عمل درآمد کو راہول گاندھی کی طرف سے دائر کردہ اپیل کے فیصلے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

گجرات کی عدالت میں 13 اپریل کو راہول گاندھی کی اپیل کی سماعت کی جائے گی۔

راہول گاندھی اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے ہمشیرہ پریانکا گاندھی اور دیگر کئی کانگریس رہنما بشمول تین وزائے اعلیٰ سورت کی سیشن کورٹ پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی عدالتی فیصلےکو آج گجرات کی عدالت میں چینلج کریں گے۔

واضح رہے کہ اگر راہول گاندھی کی سزا ختم نہیں کی جاتی تو وہ پارلیمنٹ رکنیت کیلئے نااہل رہیں گے اور اگلے 8 سال تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

انہوں نے اپنے سرکاری گھر سے سامان بھی منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ 52 سالہ سابق کانگریس صدر کو عدالت نے پچھلے برس 2019 کے ایک کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

لیکن انہیں 30 دن میں اپیل کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.