وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف عمران خان کی جانب سے ہتکِ عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے سماعت میں التوا کی استدعا کر دی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خواجہ آصف کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر ہتکِ عزت کے کیس کی سماعت ہوئی۔
فریقین کے وکلاء ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل نے سماعت میں التوا کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جیل بھرو تحریک کے باعث عمران خان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
وکیل نے کہاکہ جیل بھروتحریک میں اسد عمر اور دیگر کی رہائی گزشتہ شام کو ہوئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ سماعت ملتوی کر رہے ہیں لیکن زیادہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر شوکت خانم اسپتال کے فنڈ میں غیر شفافیت کا الزام لگایا تھا جس پر انہوں نے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
Comments are closed.