ہاکی فائیو ایشیا کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں جاپان کیخلاف 2 درجن سے زائد گول کرکے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
اومان کے شہر صلالہ میں پاکستان نے پہلے میچ میں جاپان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 1-26 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کے رانا وحید نے 8، ارشد لیاقت نے 5 جبکہ محمد عبداللّٰہ اور ذکریا نے تین، تین گول کیے۔
عبدالوہاب، مرتضیٰ اور رحمٰن نے دو، دو جبکہ احتشام اسلم نے ایک گول کیا۔
میچ میں پاکستان نے پہلے ہاف میں 8 جبکہ دوسرے ہاف میں 18 گول اسکور کیے۔
جاپان کی جانب سے واحد گول تانی ناوتاکا نے کھیل کے 23ویں منٹ میں کیا۔
ایونٹ میں پاکستان دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔
Comments are closed.