بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف کی تبدیلی کا فیصلہ سابق حکومت نے کیا: وزیرِ کھیل پنجاب

وزیرِ کھیل پنجاب تیمور مسعود نے الزام لگایا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے آسٹرو ٹرف تبدیل کرنے کا فیصلہ سابق دورِ حکومت میں کیا گیا۔

جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ نئی ٹرف کے لیے جلد ٹینڈر دیا جائے گا، لاہور اسٹیڈیم میں جشنِ آزادی کے بعد نئی ٹرف لگائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ ٹرف لاہور سے تبدیل کر کے سرگودھا ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی جائے گی۔

لاہور پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاری کے لیے…

پی ایچ ایف کے قائم مقام سیکریٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم پنجاب اسپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے، میچ کرانے کے لیے بھی اسپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمن اسپورٹس بورڈ پنجاب عمیرحسن کا کہنا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی ہے، اسپورٹس بورڈ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

دوسری جانب ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، پی ٹی آئی نے 13 اگست کو یہاں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تحریکِ انصاف نے لاہور کے اس جلسے کے لیے 18 رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی، تحریکِ انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کمیٹی میں یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس، شیخ امتیاز، زبیر نیازی، وسیم رامے، شہنیلا علی، طارق حمید اور دیگر شامل ہیں۔

یہ انتظامی کمیٹی جلسے کےانعقاد اور سیکیورٹی کے معاملات دیکھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.