بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہانگ کانگ کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو آرام دینے کیلئے ٹریننگ سیشن منسوخ

ایشیا کپ 2022 میں ہانگ کانگ کے خلاف گروپ اے کے اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو مکمل آرام دیا گیا ہے۔ 

ترجمان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ کو مکمل آرام دینے کے لیے سیشن منسوخ کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے شروع ہونا تھا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا جہاں شکست کھانے والی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.