ہانگ کانگ کا مشہور زمانہ تیرنے والا ریسٹورنٹ 46 سال بعد سمندر میں ڈوب گیا۔
اس ریسٹورنٹ کو شہر کے قریب واقع سمندر سے دور گہرے پانیوں میں لے جایا گیا تھا۔
کمپنی نے بتایا کہ فلوٹنگ ریسٹورنٹ ایک جزیرے کے قریب پہنچا دیا گیا تھا جہاں سمندر کی گہرائی ایک ہزار میٹر تھی۔
یہ ریسٹورنٹ مارچ 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا، لیکن پچھلے 10 برس سے مالی بحران کا شکار تھا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوٹنگ ریسٹورنٹ 2013 کے بعد سے منافع نہیں کما رہا تھا اور اس کے نقصانات کا تخمینہ 17 لاکھ 70 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔
بند ہونے کے بعد بھی ریسٹورنٹ کی دیکھ بھال پر لاکھوں ڈالر کے سالانہ اخراجات آرہے تھے اور کوئی کمپنی اسے خریدنے کو تیار نہ تھی۔
رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا گیا تھا کہ فلوٹنگ ریسٹورنٹ کو شہر سے کچھ دور پہنچایا جائے گا تا وقت یہ کہ نئی کمپنی اس کو نہ خرید لے۔
جنوبی ہانک کانگ میں یہ ریسٹورنٹ پچھلے 46 سال سے موجود تھا جس کی جگہ جون کے آغاز میں تبدیل کی گئی تھی۔
فلوٹنگ ریسٹورنٹ 1976 میں کھولا گیا تھا، اس زمانے میں یہ دنیا کے مہنگے اور مشہور ترین ریسٹورنٹس میں شمار کیا جاتا تھا۔
اس کی تیاری پر 3 کروڑ ہانگ کانگ ڈالر خرچ ہوئے تھے، یہاں ملکہ ایلزبتھ دوئم بھی دورہ کرچکی تھیں۔
فلوٹنگ ریسٹورنٹ کو شہر سے باہر منتقل کرتے وقت کئی شہریوں نے دکھ کا اظہار کیا کیونکہ 46 برس سے یہ اسی مقام پر تھا۔
Comments are closed.