جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

ہانگ کانگ میں خاتون کو چھیڑنے والا بھارتی گرفتار

ہانگ کانگ میں جنوبی کوریائی خاتون سیاح سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر بھارتی نژاد شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے دورے کے دوران شہر کی لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی نژاد شخص کی خاتون کو چھیڑنے کی حرکت لائیو ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون ایک ٹرام اسٹاپ پر انتظار کر رہی تھی تو اس دوران بھارتی نژاد شخص نے اس کے پاس آکر اس سے بات چیت کرنا شروع کی اور کچھ ہی دیر بعد خاتون کے قریب آکر اسے ساتھ چلنے کا کہا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی نژاد شخص نے خاتون سیاح کو ہاتھ پکڑ کر ساتھ چلنے کا کہا اور اسے کئی مرتبہ پکڑنے کی بھی کوشش کی۔

ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیاح بھارتی نژاد شخص کو منع کر کے دور ہٹاتی رہی تاہم وہ اس سے بدتمیزی کرتا رہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی رو کر اور اونچی آواز میں مدد طلب کرنے پر وہ شخص فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کو اس واقعے کے دوران کچھ زخم بھی آئے جبکہ بدتمیزی کرنے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ویٹر ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس طرح کے کئی واقعات بھارت میں بھی رونما ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.