نیدرلینڈز میں تعینات پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے ڈچ پارلیمنٹ کی رکن محترمہ سلیمہ بیلہاج سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ وہ نیدرلینڈز کی سیاسی پارٹی D66 کی اہم لیڈر بھی ہیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ و باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے نیدرلینڈز کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
محترمہ سلیمہ بیلہاج نے افغانستان سے ڈچ سفارت خانے کے عملے کے انخلا کے لئے پاکستان کی حمایت اور سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.