بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہالووین کی آمد آمد، برطانیہ کا سب سے ’پر اسرار مقام‘ کون سا ہے؟

اکتوبر کے اختتام پر کئی ممالک میں منائے جانے والے دن ’ہالووین‘ کے قریب آتے ہی بہت سے لوگ خوف کی تلاش میں نکلتے ہیں جبکہ اس حوالے سے برطانیہ میں سب سے زیادہ ’پر اسرار‘ جگہ مبینہ طور پر مشرقی لنکاشائر میں ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’ہالی ڈے کاٹیجز‘ کی جانب سے انگلینڈ میں واقعے پینڈل ہِل کو برطانیہ کا سب سے زیادہ ’پریشان کرنے والا مقام‘ قرار دیا گیا ہے، جادو ٹونے اور شیطان کی پرستش کے لیے مشہور لنکاشائر میں پینڈل ہل ایک بہت ہی ڈراؤنی جگہ ہے۔ 

خیال کیا جاتا ہے کہ اس علاقے کو پینڈل چڑیلوں کی روحوں نے ستایا تھا جن پر 1612میں جادو ٹونے کے ذریعے 10 افراد کے قتل کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔

جادو ٹونے کے 12ملزمان میں سے 10 کو ان کے جرائم کی پاداش میں پھانسی دی گئی تھی جبکہ ایک کا جرم ثابت نہ ہوسکا اور دوسرے کی جیل میں موت ہو گئی تھی۔ 

کہا جاتا ہے کہ اس میدانی علاقوں میں آنے والے سیاح غصے کا شدید احساس محسوس کرتے ہیں اور آنے والے نئے سیاحوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر اس علاقے میں کوئی جانے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ چڑیلوں پر نظر رکھیں کیوں کہ اس معروف مقام نے بہت سے بھوتوں کے شکاریوں کی میزبانی کی ہے جبکہ بارلے کا یہ گاؤں تاریخ کی وجہ سے آج بھی ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔

دوسری سب سے خوفناک جگہ جمیکا اِن، کارن وال ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک ’ہائی وے مین‘ اور ایک قتل شدہ اسمگلر کا ٹھکانہ ہے۔

تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر بلکلنگ ہال، نور فولک (جہاں ہنری ہشتم کی دوسری بیوی این بولین کا سر قلم کر دیا گیا تھا)، بیری پومیرائے کیسل، ڈیون ہیں جو کہ بلیو لیڈی اور وائٹ لیڈی کی شکار گاہ ہے۔

ایسی ہی اور بہت سی جگہیں ڈنسٹر کیسل، سومر سیٹ ہیں جہاں آنے والے سیاح بتاتے ہیں کہ اُنہوں نے سبز رنگ میں ایک خوفناک آدمی کو گھومتے ہوئے دیکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.