ہاشم ڈوگر کو پنجاب کابینہ میں نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پنجاب کا وزیر آبپاشی مقرر کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہاشم ڈوگر کو نئی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاشم ڈوگر کے نئے قلمدان کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
گزشتہ روز ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دی جائے، ان کا حکم سر آنکھوں پر، میں نے وزارت داخلہ چھوڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان ٹیم کیپٹن ہیں اور کبھی بھی بیٹنگ اور فیلڈنگ آرڈر چینج کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.