جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل سے متعلق فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ آخری وقت تک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو گئے۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔

واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ بنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.