اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

ہاشم آملہ کن 4 ٹیموں کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں دیکھ رہے ہیں؟

جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کر دی۔

اس حوالے سے ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.