یورپین یونین بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ہر مقابلے سے حاصل کردہ تجربہ کھلاڑی کیلئے زندگی بھر کا اثاثہ بن جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپ کے دورے پر آئی ہوئی پاکستان کی فیلڈ ہاکی ٹیم اور اس کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کیا، یہ ملاقات پاکستانی ٹیم سے پاکستان اور بیلجیئم ہاکی میچ کے بعد ہوئی۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کھیل کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے ورلڈ چیمپئن سمیت مختلف ممالک کے ساتھ کھیلے گئے میچز پاکستانی ٹیم کو بڑے مقابلوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اسی میچ کے دوران سفیر پاکستان سے جرمنی کے مایہ ناز کھلاڑی سٹیفن بلوخر سے بھی ملاقات ہوئی جو پاکستانی ٹیم کا میچ دیکھنے اور اسے سپورٹ کرنے کیلئے جرمنی سے خصوصی طور پر آئے تھے۔
اس موقع پر ہیڈ کوچ سمیت پاکستانی آفیشلز نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار کیلئے اس دورے کے علاوہ بھی دیگر یورپین ٹیموں سے ان کی یا پاکستانی سرزمین پر کھیلنے کی خواہش مند ہے، جس سے کھلاڑیوں کی مزید تکنیکی تربیت ممکن ہو سکے گی۔
Comments are closed.