بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر شرجیل میمن اور ناصر شاہ کیخلاف ایف آئی آر درج کریں گے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ الزام پر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔ ناصر شاہ اور شرجیل میمن لین دین کے پروفیشنل ماہر ہیں۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی خواہاں نہیں، ملک کی خاطر بات چیت کر سکتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں اس وقت معاشی اور ہر طرح کا کہرام پایا جاتا ہے، ملک کی جو صورتحال ہے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو ادارے ملک میں فوری انتخابات کروا سکتے ہیں وہ کردار ادا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.