بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

ہاتھی کی اپنے مالک سے لاڈ کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ہونے والے ایک دلچسپ واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہاتھی اپنے مالک کو جانے نہیں دے رہا۔

یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی اپنی سونڈ کے ذریعے مالک کو قریب کر رہا ہے۔

ہاتھی کا مالک موٹرسائیکل پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہاتھی اپنی سونڈ اس کے گرد لپیٹ کر اسے روک لیتا ہے۔

ہاتھی اپنی دُم سے بھی مالک کو قریب کرنے کی کوشش کرتا ہے، بعد ازاں مالک موٹرسائیکل چلا کر آگے بڑھتا ہے لیکن ہاتھی اسے روک لیتا ہے۔

یہ ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی گئی جسے اب تک 33 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.