بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاتھی کا گاڑی میں بیٹھنے کو جی چاہے تو کیا ہوتا ہے؟

انٹرنیٹ پر ایک ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو سڑک کے بیچ میں کھڑی گاڑی پر لوٹیں لگا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی سڑک پار کر رہا ہے، چند ہی سیکنڈ میں وہ سڑک پر اس کے گزرنے کا انتظار کرنے والی گاڑی پر خود کو رگڑنا شروع کر دیتا ہے۔

پہلے ہاتھی گاڑی کے ٹائر پر ایک پیر رکھنے کی کوشش کرتا ہے، بعد ازاں وہ گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنا چاہتا ہے۔

دیو قامت جانور گاڑی پر چھلانگ بھی لگاتا ہے جس سے گاڑی کا اگلا حصہ ٹوٹ جاتا ہے۔

بعد ازاں ڈرائیور کار کو ریورس کرکے مزید نقصان سے بچ جاتا ہے۔

یہ ویڈیو 2015 کے دوران تھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں ریکارڈ کی گئی تھی لیکن انٹرنیٹ پر ایک مرتبہ پھر وائرل ہو رہی ہے، 23 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.