انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار 5 وکلاء کے جوڈیشل میں توسیع کر دی جبکہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے وکیل کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا ہے ۔
اسلام آباد پولیس نے ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکیل اسد اللہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کے روبرو پیش کیا جبکہ پہلے سے گرفتار وکلاء سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار لیاقت منظور کمبوہ، سردار نجم عباس، محمد عمر، ظفر کھوکھر اورخالد محمود کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے لیاقت منظور کمبوہ کے جوڈیشل میں 2مارچ، سردار نجم عباس اورمحمد عمر کے جوڈیشل ریمانڈ میں3مارچ جبکہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ظفر کھوکھر اور خالد محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4مارچ تک توسیع کردی۔
گرفتار دو وکلاء اسد اللہ اور راجہ زاہد محمود کو26 فروری تک کیلئے جوڈیشل پر جیل بھجوانے کا حکم بھی دیا گیا۔
Comments are closed.