وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ہائی پروفائل مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔
تحقیقاتی اداروں میں مبینہ حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔
ایف آئی اے کی جانب سے سربمہر لفافوں میں شواہد اور ریکارڈ پر مبنی ڈیجیٹل ریکارڈ یو ایس بی میں جمع کروایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ایف آئی اے کے14 ہائی پروفائل ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے۔
سپریم کورٹ میں پیچ کی گئی رپورٹ کے مطابق اعجاز ہارون نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد بیرون ملک گئے اور تاحال واپس نہیں آئے ہیں۔
Comments are closed.