جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلّے کا نشان بحال کردیا، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بحال کردیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالت نے حکومتی وکیل سے پوچھا کہ الیکشن کمیشن نے کس شق کے تحت فیصلہ کیا؟

انہوں نے کہا کہ یقین ہے ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہوتا ہے، التجا کرتا ہوں کہ آئین و قانون پر یقین رکھیں۔

کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہو گا، چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے، پشاور ہائیکورٹ

انکا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے بلے چھیننے کے آرڈر کو معطل کردیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ بلے کا الیکشن واپس کیا جائے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتی ہے۔ انتخابی نشان سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بحال کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں انصاف کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مخالف کے طور پر فیصلہ کیا، انہیں آزاد ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.